لاہور: بلاول آج مریم نواز سے جاتی امرا میں ملاقات کریں گے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج دوپہر جاتی امرا میں مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کریں گے۔ بلاول بھٹو مریم نواز سے ان کی دادی بیگم شمیم اختر کے انتقال پر اظہارتعزیت کریں گے، دونوں رہنما 13 دسمبر کے جلسے اور سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے
