عمران خان بے حس ہیں. اُن کیلئے دعا ہی کی جاسکتی ہے. مریم نواز.

عمران خان بے حس ہیں. اُن کیلئے دعا ہی کی جاسکتی ہے. مریم نواز.

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان بے حس ہیں.اُن کے لیے صرف دعا ہی کی جاسکتی ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ میرا کراچی میں پریس کانفرنس کا کوئی ارادہ نہیں تھا.لیکن عمران خان کے سانحہ مچھ کے لواحقین کو بلیک میلر کہنے پر تڑپ اٹھی.انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان، آپ کا رویہ فرعونیت ہے، متاثرین اُن سے کچھ نہیں مانگ رہے، صرف وہ کہہ رہے ہیں کہ ہمارے سر پر آکر ہاتھ رکھ دو.ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھویا ہے ہم انہیں تسلی اور دلاسے کے سوا کیا دے سکتے ہیں؟ متاثرین چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آئیں اور پھر وہ اپنےپیاروں کی تدفین کریں.ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ناکامی کی وجہ سے دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا، کچھ متاثرہ خواتین نےکہا کہ اب ان کے گھر میں کوئی مرد نہیں جو جنازوں کو کندھا دے.مریم نواز نے مزید کہا کہ پوری قوم سوگ کی حالت میں ہے، ہزارہ برادری کے درد کو محسوس کیا ہے، ہزارہ متاثرین سے ملاقات میں جو مناظر کل دیکھے دل دہل گیا ہے…اُن پر قیامت گزری ہے…

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!