ٹرانسپورٹرز کا کل 4اگست سے بلوچستان بھر میں قومی شراہیں بند کرنے کا اعلان

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:بلو چستان کے ٹرانسپورٹرز نے مطا لبا ت پر عمل در آمد نہ ہو نے کے خلا ف 4اگست سے بلو چستان بھر میں قومی شاہرا ہیں بند کر نے کا اعلان کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز تنظیموں کے احتجاج کے باعث پیدا ہو نے والی صورتحال کی ذمہ دار حکومت اور متعلقہ ادارے ہیں۔ گزشتہ روز کو ئٹہ میں پریس کانفرنس کر تے ہو ئے آل پا کستان بس یو نین کے چیئر مین عتیق خان کاکڑ ،آل بلو چستان ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی کے چیئر مین حا جی عبدالقادررئیسانی ،حا جی حکمت لہڑی ودیگر کا اکہنا تھا کہ ہم نے 8نکا ت پر مشتمل مطا لبا ت کے حوالے سے صو با ئی وزیر ٹرانسپورٹ ، کمشنر کو ئٹہ ڈویژن ،سیکرٹری ٹرانسپورٹ ، سیکرٹری پی ٹی اے و دیگر کو با ر ہاں آگا ہ کیا مگر ہمیں اس سلسلے میں دی جا نے والی یقین دہا نیاں محض طفل تسلیاں ہی ثابت ہو ئیں اسی لئے ہم نے گزشتہ دو دنوں سے گاڑیاں کھڑی کر کے احتجاج شروع کر رکھا ہے مگر حکومت اورمتعلقہ ادارے ٹس سے مس نہیں ہو رہے انہوں نے اپنے مطا لبا ت دوہراتے ہو ئے کہا کہ قانونی جواز نہ رکھنے والی کمپنیز کو فوری بند ،نا جا ئز ٹول پلا زے فو ری ختم اور ٹیکسز میں اضا فہ کو روکا جا ئے ،پو لیس اور ایف سی ٹرانسپورٹ کمپنیز کے ساتھ تعاون کر تے ہو ئے حادثا ت کی صورت میں مقدمات کے اندراج میں جلد با زی نہ کریں ،ٹرانسپورٹ کو اندسٹری کا درجہ دے کر اس سے متعلق قانون سازی با ری ٹرانسپورٹ تنظیموں سے مشاورت کی جا ئے ،حکومت ٹرانسپرٹ کمپنیز کے لئے ریلیف پیکیج کا اعلان کر تے ہو ئے صو بے کی مختلف روٹس پر ان اور آﺅٹ سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں کو ختم کرے ،انہوں نے ایرا نی ڈیزل پر ٹوکن سسٹم کے خاتمہ اور ا سے عوام کے لئے اوپن کر نے کا مطا لبہ کیا اور کہا کہ کو ئٹہ کرا چی سمیت صو بے کی تمام اضلا ع میں این ایچ اے کی کا ر کر دگی کو بہتر بنا یا جا ئے تا کہ قدرتی آ فا ت و دیگر کی صورت میں آمد و رفت کا سلسلہ بند نہ ہو ں انہوں نے آج (جمعرات )4اگست سے صو بے بھر میںقومی شاہرائیں بند کر نے کا اعلان کیا اور کہا کہ ٹرانسپورٹرز تنظیموں کی ہرتال کے باعث بننے والی صورتحال کی ذمہ دار حکومت اور متعلقہ محکمے و ادارے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!