کوئٹہ:صوبائی بیورو کریسی میں تقرریاں و تبادلے جاری خلیق نذر کیانی کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت، چیف سیکرٹری بلوچستان کے جاری کردہ اعلامےے کے مطابق سیکرٹری اربن پلاننگ اینڈ ڈوپلمنٹ کا تبادلہ کرکے انہیں ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی جبکہ سیکرٹری آئی ٹی یاور حسین کو سیکرٹری اربن پلاننگ اینڈ ڈوپلمنٹ کا اضافی چارج تفویض کردیا گیا، ایک اور اعلامےے کے مطابق ڈاکٹر فرید احمد سمالانی کو منیجننگ ڈائریکٹر ٹراما سینٹر و اشعبہ حادثات سول ہسپتال تعینات کردیا گیا جبکہ انکے پیش رو ڈاکٹر داﺅ کاسی کو صوبائی کوآرڈینیٹر ہیلتھ منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم تعینات کردیا گیا، پیر کو جاری ایک اعلامےے کے مطابق ڈپٹی کمشنر ژوب طحہ سلیم کا تبادلہ کرکے انہیں ڈپٹی سیکرٹری وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ، شہک بلوچ کو ڈپٹی کمشنر ژوب ، زیشان رضا گوہر کو ڈپٹی سیکرٹری وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ ، ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان کو ڈپٹی سیکرٹری جنگلات جبکہ سہیل انور ہاشمی کو ڈپٹی کمشنر ہرنائی تعینات کردیا گیا






