بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے اپنے جاری کردہ بیان میں بلوچ بلڈ بینک کو بلوچستان سیف بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی جانب سے رجسٹرڈ نہ کرنے کو تعصب و بدنیتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ بلڈ بنک کی بلوچستان بالخصوص کوئٹہ کے عوام کیلئے بلا رنگ، مذہب و نسل اور زبان کے گراں قدر خدمات ہے جس نے اس وقت اپنے بلڈ ڈونیشن عمل کے زریعے ہزاروں زندگیوں کو محفوظ کیا ہے، بی ایس بی ٹی اے کی جانب سے فیصلہ تعصب کے سوا کچھ نہیں اور یہ عوام کے مفاد کے بھی خلاف ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان سیف بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی (بی ایس بی ٹی اے) کے حکام کی بلوچ بلڈ بنک جو عرصہ دس سال سے زائد سے انسانیت کا عظیم کارنامہ سر انجام دے رہی ہے۔اس کو رجسٹرڈ نہ کرنا سوالیہ نشان ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بلوچ بلڈ بنک جو تمام سہولیات سے آراستہ ہے اس کی رجسٹریشن کی راہ میں روکاوٹ صرف اور صرف تعصب کی نشاندھی کرتا ہے۔جس کی ہم کسی طور پر اجازت نہیں دے گے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی تعصب سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ بی ایس بی ٹی اے کے حکام بلوچ بلڈ بینک کی انسانیت کیلئے خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی رجسٹریشن کا مسئلہ کروائیں ۔
