میر حاصل خان بزنجو   ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آہوں سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک

میر حاصل خان بزنجو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آہوں سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

خضدار (نامہ نگار) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءبزرگ بلوچ قوم پرست سیاست دان سینیٹر میر حاصل خان بزنجو،آہوں سسکیوں کے ساتھ آبائی قبرستان نال میں سپرد خاک،نماز جنازہ میں نیشنل پارٹی مرکزی رہنماوں،صوبائی وزرائ،اراکین سینٹ،اراکین صوبائی اسمبلی،بی این پی،پشتونخواءملی عوامی پارٹی،بلوچستان عوامی پارٹی،جھالاوان عوامی پینل،جمعیت علماءاسلام،پاکستان مسلم لیگ (ن) پاکستان پیپلز پارٹی سمیت مختلف پارٹیوں کے علاقائی و مرکزی رہنماوں کے علاوہ اندرون بلوچستان،،کراچی اندرون سندھ،پنجاب اور خیبر پختونخواءلوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءمیر حاصل خان بزنجو کا انتقال گزشتہ روز کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں ہوا تھا جمعہ کے روز ان کی میت گاڑیوں کی ایک طویل قافلے میں سینیٹر میر طاہر بزنجو،جان محمد بلیدی کی نگرانی میں آباہی علاقہ نال لائی گئی حب چوکی،وندر،بیلہ میں نیشنل پارٹی کے کارکنان جبکہ وڈھ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکنان نے میر حاصل خان بزنجو کی میت پر گل پاشی کی اور ان کا دیدار کیا جبکہ نال میں میت کو پنڈال میں رکھ دیا گیا جہاں جنازہ میں شرکت کے لئے آنے والے مہمانوں نے میر حاصل خان بزنجو کی آخری دیدار کی میر حاصل خان بزنجو کے نماز جنازہ مقامی عالم دین مولانا محمد موسیٰ گرگناڑی نے پڑھائی نماز جنازہ میں نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی،سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی،سینیٹر ڈاکٹر اشوک کمار،سینیٹر محمد اکرم دشتی سردار محمد اسلم بزنجو،بی این پی کے رہنماوں سردار اختر جان مینگل کے فرزند سردارزادہ گورگین مینگل،سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی،بلوچستان نیشنل پارٹی کے نائب صدر ولی کاکڑ،ایم پی اے ثناءبلوچ،ایم پی اے اکبر مینگل، ایم پی اے قادر نائل نیشنل پارٹی کے امرکزی رہنما ڈاکٹر اسحاق بلوچ حاجی صالح بلوچ ایم پی اے حاجی احمد نواز،ایم پی اے بابو رحیم مینگل،ایم پی اے میر حمل قلمتی لعل جان بلوچ،ڈاکٹر عبدالقدوس بلوچ،پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی صدر ریٹائرڈجنرل قادر بلوچ،جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ،الفتح پینل کے سردار فتح محمد محمد حسنی،،بی این پی (عوامی) کے سربراہ میر اسرار اللہ خان زہری،بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماءصوبائی وزیر ظہوری بلیدی،ایم پی اے لالا رشید،آغا شکیل درانی،سابق ایم پی میر عاصم کرد گیلو،پشتوانخواءملی عوامی پارٹی کے ڈاکٹر حامد خان اچکزئی،ایم پی اے نصر اللہ زیرے،عبدالقہار ودان،رحیم زیارتوال،سپریم کورٹ بار کے سابق صدر علی احمد جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل،نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ، سابق صوبائی وزراءرحمت صالح بلوچ،حاجی اسلام بلوچ،آغا عرفان کریم،ممتاز ادیب دانشور توصیف احمد خان،ساوتھ ایشاءپارٹنر شپ کے ڈائریکٹرمحمد تحسین،جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سالار سابق ایم این اے مولانا قمر الدین،مولانا غلام قادر قاسمی،ایم پی اے میر یونس عزیز زہری،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر میر عبدالرحمن زہری،حاجی عید محمد ایڈووکیٹ،نیشنل پارٹی کے عبدالحمید ایڈووکیٹ، میر عبدالرحم کرد،میر اشر ف علی مینگل،رجب علی رند،محمد جان دشتی،ڈپٹی کمشنر خضدار ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ،ڈاکٹر یوسف بزنجو،ڈاکٹر عطاءاللہ بزنجو، جے یو آئی کے مولانا محمد اسحاق شاہوانی پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم خدرانی،کے علاوہ کراچی اندرون سندھ،پنجاب،خیر پختوانخواءسے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں کے علاو ہ قبائلی سردار ان سردار حیات خان ساجدی،سردار شیر دل تمبرانی،سرداار مہر اللہ قمبرانی،سردار بلند خان غلامانی،سردار عزیز محمد عمرانی،احمد اقبال بلوچ،حاجی محمد عالم جتک،میر خالد بزنجو،میر روف رند،میر کلیم اللہ ساسولی،نواب زادہ میر ظفر اللہ خان زہری،میر عتیق الرحمن ساجدی،مسلم لیگ ن پنجگور کے صدر آغا گل بلوچ سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی بابائے بلوچستان کے فرزند میر حاصل خان بزنجو کے انتقال کی وجہ سے ضلع بھر میں سوگکا سماں رہا سوگ کی وجہ سے نال بازار مکمل بند رہا نماز جنازہ میں تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی اور میر حاصل خان بزنجو کے سیاسی خدمات کو سراہا،میر حاصل خان بزنجو روح کے ایصال ثواب کے لئے تعزیت کا سلسلہ بزنجو ہاوس نال میں لی جا رہی ہے جمعہ کے روز مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے ان کے بیٹے میر شاہ وش بزنجو ،سردار محمد اسلم بزنجو ،میر بیزن بزنجو ،میر طاہر بزنجو سے تعزیت کا اظہار کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!