لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف ایک اور کیس میں تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ وزیر اعلیٰ پر صوبے کے اہم ترقیاتی منصوبوں میں من پسند ٹھیکیدار کو نوازنے کا الزام۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نئی مشکل میں پھنس گئے ، نیب لاہور نے وزیر اعلی کے خلاف شکایت درج ہونے پر نئی تحقیقات کا آغاز کردیا۔عثمان بزدار پر ترقیاتی منصوبوں میں من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کا الزام ہے۔ ذرائع کے مطابق منصوبوں کی فہرست میں ٹھوکر نیاز بیگ پر زیر تعمیر گیٹ وے ٹو لاہور منصوبہ بھی شامل ہے۔ منصوبہ 2.5 کروڑ کی لاگت سے شروع ہو کر 8 کروڑ تک کیسے پہنچا،نیب نے ایل ڈی اے، ٹیپا اور دیگر سرکاری محکموں منصوبوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
