کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل لائن کی جانب سے کراچی سے اسلام آباد اور لاہور جانے والی پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور لاہور کا یکطرفہ کرایہ 7 ہزار روہے 879 مقرر کیا گیا ہے جبکہ سامان کے ساتھ یکطرفہ کرایہ 8 ہزار 543 کردیا گیا۔ترجمان قومی ایئرلائن نے کہا کہ 35 کلو سامان لے جانے کی سہولت ہوگی۔ ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد لے؛ہے روزانہ چار پروازیں آپریٹ ہوتی ہیں جبکہ لاہور کےلیے روزانہ 2 پروازیں آپریٹ ہوتی ہیں۔ترجمان پی آئی اے نے مزید کہا کہ کرایوں میں کمی غیر معینہ مدت تک رہے گی۔
