نواز شریف کی جعلی رپورٹس بنانے والوں کو نشان عبرت بنانا چاہئے، فواد چوہدری

نواز شریف کی جعلی رپورٹس بنانے والوں کو نشان عبرت بنانا چاہئے، فواد چوہدری

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چودھری نے نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کی واپسی کے لیے برطانوی حکومت سے رابطہ اور میڈیکل رپورٹس کی انکوائری درست فیصلے ہیں۔ فواد چودھری نے کہا تحریک انصاف کے بیانیے اور احتساب کے عمل کو نواز شریف کی لندن روانگی سے شدید دھچکہ لگا ہے، جعلی رپورٹس کی تیاری میں جن لوگوں کا کردار ہے ان کو نشان عبرت بنانا چاہئے۔ یاد رہے کہ حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو واپس لانے کے لئے برطانوی حکومت سے بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فراز نے واضح کیا تھا کہ نوازشریف کو پاکستان واپس آ کر قانون کا ہر حال میں سامنا کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!