سلیمان شہباز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سلیمان شہباز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔ عدالت نے شہباز شریف کے صاحب زادے کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم بھی دیا جبکہ وارنٹ سے متعلق آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کر لی۔ عدالت نے شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کے قابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری بھی جاری کیئے۔ احتساب عدالت لاہور نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز، دونوں بیٹیوں کو بھی طلب کر لیا۔ رمضان شوگر مل ریفرنس میں میاں شہباز شریف کے دوسرے صاحبزادے اور مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس سے قبل لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کو کمرۂ عدالت سے جانے کی اجازت دے دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!