اسلام آباد:این ڈی ایم اے نے حالیہ بارشوں کے باعث دریاں میں سیلابی صورتحال کے حوالے سے تفصیلات جاری کردیں۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ،خانکی اور قادر آباد مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے،دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے،دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ترجمان نے کہاکہ سندھ میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال میں متاثرین کیلئے این ڈی ایم اے کا امدادی آپریشن جاری رہا۔ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے نے متاثرین کیلئی3000 ٹینٹ اور4000 ترپالPDMAسندھ کو فراہم کر دیئے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق آرمی اور سول انتظامیہ متاثرہ علاقوں میں سیلابی پانی کے اخراج کیلئے مشترکہ آپریشن کر رہی ہے۔ترجمان کے مطابق متاثرین کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق متاثرین کو کھانا، پینے کا پانی اور ضروری اشیا فراہم کی جا رہی ہیں۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ابتدائی طبی امداد کیلئے 32میڈیکل کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں کیلئے 56ریلیف کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔






