ملک بھر کی طرح کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یوم عاشورہ کے جلوس مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے پرامن طور پر اختتام پذیر ہو گئے کوئٹہ میں دسویں محرم کا 29دستوں پرمشتمل جلوس علمدار روڈرحمت چوک کے قریب پنجابی امام بارگاہ سے بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر داؤد آغا اور دیگر علماء کرام کی قیادت میں نکالا گیا ،جو باچاخان چوک ، لیاقت بازار ، پرنس روڈ ،میکانگی روڈ سے ہوتا ہوا واپس علمدار روڈ پر اختتام پذیر ہوا ،جلوس کی سیکورٹی کیلئے فورسز کے 7ہزار اہلکار تعینات کئے گئے تھے ،جلوس کی خفیہ کیمروں اور ہیلی کاپٹر سے بھی نگرانی کی جاتی رہی ، جبکہ اسکی مانٹیرنگ کیلئے کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا تھا ،ایڈیشنل ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ نے بتایا کہ سیکورٹی کیلئے شہر کے داخلی خارجی راستوں پر بھی سخت چیکنگ کی گئی جلوس کے روٹ پر عزاداروں کیلئے شربت اور چائے کی سبیل ،میڈیکل کیمپ کا بھی اہتمام کیا گیا ، جبکہ عزاداروں میں ماسک بھی تقسیم کئے گئے ، سبیل لگانے والوں رضاکاروں کا کہنا تھا کہ وہ ثواب کیلئے عزاداروں کی خدمت کرتے ہیں سبی ، مچھ ، صحبت پور ، ڈھاڈر،مانجھی پور ودیگر شہروں میں بھی جلوس پرامن اختتام پذیر ہو گئے ، وزیراعلیٰ بلوچستان نے جلوسوں کے پرامن اختتام پر سیکورٹی فورسز اور دیگر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا






