جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ، 3جوان شہید

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ، 3جوان شہید

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 سیکورٹی اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے صوبیدار ندیم، سپاہی سلیم اور لانس نائیک مصور شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!