خواتین کو بااختیار بنانے کےلئے قوانین کی آگاہی بہت ضروری ہے،فروغ نسیم

خواتین کو بااختیار بنانے کےلئے قوانین کی آگاہی بہت ضروری ہے،فروغ نسیم

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد:وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے قوانین کی آگاہی بہت ضروری ہے،آگاہی اور کپیسٹی بلڈنگ قانون میں خواتین کو بااختیار بنانے کی کنجی ہے۔ جمعرات کو آسٹریلوی ہائی کمیشن میں قانون میں خواتین کی نمائندگی کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہاکہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے قوانین کی آگاہی بہت ضروری ہے۔ وزیر قانون فروغ نسیم نے کہاکہ آگاہی اور کپیسٹی بلڈنگ قانون میں خواتین کو بااختیار بنانے کی کنجی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں خواتین ججز اور بڑے قانونی عہدوں پر کام کر رہی ہیں، سپریم کورٹ ججز بھی چاہتے ہیں کہ خاتون جج عدالت عظمیٰ میں ان کے ساتھ کام کرے۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ سال لبنیٰ سلیم نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی پہلی خاتون جج کا حلف اٹھایا۔ فروغ نسیم ے کہاکہ چیف جسٹس لبنیٰ سلیم کی کارکردگی سے بہت خوش ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں مجموعی طور پر ذہنیت بدل چکی ہے، عدلیہ میں خواتین کو جگہ دی جا رہی ہے، موجودہ حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے بہت کچھ کیا ہے، ہم نے خواتین کے املاک کے حقوق کے تحفظ کے لئے قانون بنایا ہے۔تقریب میں وزیر قانون فروغ نسیم، پارلیمانی سکریٹری برائے قانون و انصاف بیرسٹر ملیکا بخاری ، آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!