گجرانوالہ میں پی ڈی ایم کا پاور شو، آج جعلی حکومت کے خاتمے کی شروعات ہے ، مریم نواز

گجرانوالہ میں پی ڈی ایم کا پاور شو، آج جعلی حکومت کے خاتمے کی شروعات ہے ، مریم نواز

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

گجرانوالہ میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں ہیں جب کہ مختلف شہروں سے سیاسی کارکنوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ پی ڈی ایم آج مسلم لیگ ن کے گڑھ سمجھے جانے والے شہر گجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں جلسہ کرنے جا رہی ہے جس کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
پی ڈی ایم کے جلسے سے مریم نواز، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین بھی خطاب کریں گے۔ جلسے میں شرکت کے لیے مریم نواز جاتی امرا سے جلسہ گاہ کے لیے روانہ ہو گئی ہیں، جلسے میں شرکت کے لیے روانگی سے قبل مریم نواز نے دعا بھی کی اور اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ آج جعلی حکومت کے خاتمے کی شروعات ہے۔ مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ بزدل حکومت کو اگر یقین ہے کہ اپوزیشن جناح اسٹیڈیم کو نہیں بھر پائے گی تو پھر کنٹینر لگا کر راستے کیوں بلاک کر رکھے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا بزدلو! کارکنوں کا راستہ تم نہیں روک سکتے، ان شاء اللہ جتنی عوام اسٹیڈیم کے اندر ہو گی اس سے تین گنا زیادہ عوام اسٹیڈیم کے باہر موجود ہو گی۔ ن لیگ کے کارکن رکاوٹیں ہٹانے کیلئے کرین بھی ساتھ لائے
مسلم لیگ ن کے کارکن پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے لیے راستے میں کھڑی رکاوٹوں کو ہٹانے کے لیے کرین بھی ساتھ لائے۔ مریم نواز نے کارکنوں کے کرین لانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ان کے اس اقدام کو زبردست قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!