نوشکی نامہ نگار :انجمن تاجران ترازوپینل کے صدارتی امیدوار ذولفقاربلوچ احمدجان مینگل مولوی عبدالواحد ساسولی میرالیاس مینگل اصغر بادینی ودیگر نے نوشکی پریس کلب میں پرہجوم پریس کرتے ہوئے اپنے انتخابی منشور کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ بازار کے تمام دکانوں کا تحفظ یقینی بنانا اولین ترجیح ہےنوشکی سٹی کی بڑھتی ہوئی آبادی کو مدنظر رکھ کر ٹاون کمیٹی کے توسط سے شہر میں کارپارکنگ اور موٹر سائیکل اسٹینڈ کا قیام عمل میں لانابازار کی صفائی اور ہندو محلے کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے مختلف مقامات پر کوڑاکرکٹ کینز رکھے جائیں گےپورے بازار میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے گاتاجر حضرات کے کاروباری مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے واپڈا کی مدد سے مختلف مقامات پرنئے ٹرانسفارمرزکی تنصیب ہوگی اور ایک ٹرانسفارمراسپئر میں رکھا جائے گا تاکہ بوقت ضرورت اس سے کام لیا جا سکےتاجروں اور مسافروں کی سہولت کے لئے ٹاون کمیٹی کی مدد سے بازار کے مختلف مقامات پر عوامی لیٹرین کا قیام پر عمل درآمد ہوگا چوری اور ڈکیتی کے واردات کی روک تھام کے لئے انتظامیہ کی مدد سے بازار کے داخلی اور خارجی راستوں پرسیکیورٹی کیمروں کی تنصیب عمل میں لایا جائیگاپراپرٹی مالکان اور تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لئے وکلا ہائر کرناگوشت مارکیٹ اورمذبح خانہ کی صفائی کے لئے پانی کا بندوبست کیا جائے گابازار کے مختلف مقامات پر پانی کے نلکوں کی تنصیب عمل میں لایا جائیگا تاکہ تاجروں کو انکے دکانوں کے دہلیز پر پانی میسر ہوں بازار کے دکانوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ کے ساتھ مل کر 15 سے 20 چوکیدار رکھے جائیں گےمتحدہ انجمن تاجران ترازوپینل کا کابینہ صرف اور صرف تاجروں کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کام کریگا اور اس پر کوئی کمپرومائز نہیں کریگاعوامی نمائندوں سے بازار کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ سڑکوں اور نالیوں کی کشادگی و تعمیر نوکے لئے فنڈز مختص کروانا اور بازار کے جملہ مسائل کوحل کرنے کے لئے کوشش کیا جائیگاانجمن تاجران اپنے فنڈز سے بازار کی تزئین و آرائش اور بازار کی صفائی وستھرائی کے لئے ماہانہ بنیاد پر مہم چلائے گاتاجروں کے تمام مسائل کو حل کرنے کے لئے ترازوپینل کا کابینہ ہرممکن کوشش کریگا اور تاجروں کو تمام ترسہولیات و ہرممکن تعاون فراہم کیا جائے گامتحدہ انجمن تاجران ترازوپینل کے صدارتی امیدوار ذولفقار بلوچ نے کہا کہ وہ اور ان کا کابینہ تاجروں میں اتحاد واتفاق کو برقرار رکھنے کے لئے کام کریگا اور ان کی بلاامتیاز خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتے ہیں۔انکا کابینہ تعلیم یافتہ،باشعور اور سیاسی و قبائلی روایات سے واقفیت رکھنے والے نوجوانوں پرمشتمل ہے،بازار میں موجود تمام مسائل کو سینئر تاجروں کے مشاورت سے حل کیا جائےگاانہوں نے نوشکی کے تمام تاجروں سے اپیل کی ہے وہ 30 نومبر کے دن انتخابی نشان ترازو پر ٹپہ لگا کر ترازوپینل کے صدارتی امیدوار ذولفقار بلوچ اور انکے کابینہ کوکامیاب کرائیں
