اگر احتیاط نہ کی تو دو ہفتوں میں کیسز پھر عروج کو پہنچ سکتے ہیں، اسد عمر

اگر احتیاط نہ کی تو دو ہفتوں میں کیسز پھر عروج کو پہنچ سکتے ہیں، اسد عمر

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

وفاقی وزر منصوبہ بندی نے کہا کہ اگر ہم نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے احتیاط نہیں کی تو اگلے دو ہفتوں میں حالات خدا نخواستہ پھر اسی نہج پر چل جائیں گے جب جون میں وبا کی پہلی لہر کا عروج تھا۔ این سی او سی کے اجلاس کے بعد معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ این سی او سی کی جانب سے صوبوں کو لائحہ عمل بھجوا دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ علمائے کرام نے رمضان کے دوران حکومت کے ساتھ تعاون کیا تھا اور اب بھی صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ علمائے کرام سے رابطہ کرکے اسی طرح کا تعاون حاصل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بڑے بڑے اجتماعات ہو رہے ہیں، ملک میں سیاست پر پابندی نہیں لیکن ذمہ داری کی بات ہے، دنیا کےامیر ترین اور ہمسایہ ملک بھارت میں بری طرح سے شہریوں کا روزگار چھن گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!