قومی حقوق کی جدوجہد کیلئے کوشاں ، تعلیمی ایمبرجنسی کا دعوی بے بنیاد ہے ، بی ایس او پجار

قومی حقوق کی جدوجہد کیلئے کوشاں ، تعلیمی ایمبرجنسی کا دعوی بے بنیاد ہے ، بی ایس او پجار

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

دالبندین ۔نامہ نگار بلوچ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن پجار قومی حقوق کی جدوجہد کے لیے کوشاں ہے تعلیمی ایمبرجنسی کا دعوی بے بنیاد ہے ان خیالات کا اظہار بلوچ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی چئیرمین ملک زبیر بلوچ ۔صوبائی صدر وحدت بلوچستان بابل ملک بلوچ ۔صوبائی نائب صدر شفقت ناز بلوچ ۔ممبر مرکزی کمیٹی علی نواز بلوچ ۔ دالبندین زون کے آرگنائزر وسیم بلوچ ۔نیشنل پارٹی کے ضلعی آرگنائزر میر عاطف بلوچ اور دیگر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی ۔ مرکزی چیئرمین ملک زبیر بلوچ نے کہا کہ بی ایس او کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہوئی ہے تنظیم نے ہر فورم پر حقوق کی آواز بلند کر دی ہے انہوں نے کہا کہ قومی وسائل کی لوٹ کھسوٹ عروج پر ہے بلوچستان کے خلاف مختلف سازشوں کو بے نقاب کرنے کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ بی ایس او پجار سیندھک پروجیکٹ سے وسائل کی بےدریغ لوٹ مار پر ہر گز خاموش نہیں بیٹھے گی بلکہ یہاں کے قومی دولت کو لوٹ کر وفاق اور حکمران بلوچ عوام کو مسخ شدہ لاشوں ۔بیروزگاری اور بدامنی کا تحفہ دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ سونے اگلنے والی سرزمین کے طلباء زیور علم سے محروم ہوتے جارہے ہیں اسکول اور کالجز میں اساتذہ تک دستیاب نہیں 300 طلباء کے لیے صرف ایک لیکچرر کا ہونا سراسر ناانصافی ہے انہوں نے کہا کہ بی ایس او پجار تعلیمی ایمبرجنسی کو مسترد کرتی ہے صوبائی حکومت کا تعلیمی معیار بہتر کرنے کا دعوی جھوٹ کا پلندہ ہے انہوں نے کہا کہ ضلع چاغی میں تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت گرلز و بوائز کالجز میں لیکچررز کی کمی کو فی الفور پورا کردیا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!