اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ کورونا کے دوران پاکستان میں ہمارا مقابلہ کرنا ایک ایسی سیاسی قیادت سے ہے جو کبھی کسی جمہوری جدوجہد سے نہیں گزرے۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں لکھا، ہماری سیاسی قیادت عام شہریوں کو درپیش مشکلات کو سمجھنے سے قاصر ہے۔ سیاسی قیادت نے عام شہریوں کی بہتری کے لئے کسی بھی اہم کام میں کبھی حصہ نہیں لیا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اِن "قائدین” کو عوام کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں، انہوں نے قومی دولت لوٹ کر عوام کو مزید غریب بنایا۔ اپوزیشن کے نام نہاد "لیڈرز” بڑے محلوں میں شاہانہ زندگی بسر کر رہے ہیں۔ اپوزیشن رہنماوں کو یہ منصب بھی خاندان سے وراثت میں ملا ہے۔






