نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 18رکنی قومی کرکٹ ٹیم کااعلان

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 18رکنی قومی کرکٹ ٹیم کااعلان

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

آکلینڈ : پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کیخلاف تین ٹی ٹوینٹی میچزکی سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ کا انتخاب مصباح الحق نے کپتان بابراعظم کی مشاورت سے کیا ۔ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم اور شاہینز سکواڈ 14 روزہ آئیسولیشن کا دورانیہ مکمل کرنے کے بعد کوینز ٹاﺅن کیلئے 8 دسمبر کو روانہ ہوں گے ، دونوں ٹیمیں علیحدہ علیحدہ ہوٹلوں میں قیام کریں گی اور مختلف اوقات میں 9 دسمبر کو گراونڈ میں ٹریننگ کریں گی ، قومی ٹیم 15 دسمبر کو اپنا پہلا ٹی ٹوینٹی میچ کھیلنے کیلئے آکلینڈ پہنچے گی جبکہ 14 دسمبر کو پاکستان شاہینز کا اسکواڈ ” وانگرائی“ کیلئے روانہ ہوگا ۔ ٹی ٹوئنٹی اعلان کردہ ٹیم کی قیادت بابراعظم جبکہ نائب کپتانی شاداب خان کریں گے۔ سرفراز احمد اور حسین طلعت کی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں واپسی دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، حیدر علی، محمد حفیظ اور افتخار احمد شامل ہیں جبکہ خوشدل شاہ، ، محمد حسنین، حارث رؤف اور شاہین آفریدی بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔عثمان قادر، وہاب ریاض، فہیم اشرف، عماد وسیم اور عبداللہ شفیق بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے ٹیم کا اعلان کرنے کے بعد کہا کہ کرکٹ کی سرگرمیاں بحال رکھنےمیں پاکستانی کھلاڑیوں کاکردار اہم ہے۔ نیوزی لینڈ کے قوانین نے کھلاڑیوں کو ذہنی اور جسمانی طورپر متاثر کیا ہے۔ آئسولیشن کی مدت مکمل ہونے کے بعد سب کچھ پس پشت رہ جائے گا ۔ نیوزی لینڈ اے کے خلاف واحد چار روزہ میچ کے لیے بھی سولہ رکنی پاکستان شاہینز کا اعلان کردیا گیا ہے، روحیل نذیر اور شاہین ظفر گوہر نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان شاہینز کی نمائندگی کر یں گے ،جبکہ فخر زمان نے زمبابوے کیخلا ف سیریز کے تینوں میچوں میں شرکت کی تاہم بخار میں مبتلا ہونے کے باعث وہ دورہ نیوزی لینڈ کا حصہ نہیں بن سکیں گے ۔ ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلنے کے بعد 23 دسمبر کو عماد وسیم آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کا حصہ بننے کیلئے روانہ ہوں گے جبکہ 24 دسمبر کو محمد حفیظ پاکستان لوٹ آئیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 18دسمبر سے ہوگا ، دونوں ٹیموں کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تین میچز 18،20اور 22 دسمبر کو بالترتیب آکلینڈ، ہملٹن اورنیپئر میں کھیلے جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!