لاہور: اسپیکرپنجاب اسمبلی نے ن لیگی اراکین کے استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی کو6 ماہ تک استعفے منظور نہ کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ 6ماہ کے دوران اسپیکر مستعفی ہونے والے رکن کو طلب کرسکتے ہیں۔ ارکان مستعفی ہونے کی وجوہات بیان کرنے کے پابند ہیں۔ ان سے پوچھا جائے گا کہ وہ استعفی ٰذاتی خواہش یا کسی کے دباوَ پر تو نہیں دے رہا۔ اسپیکر جب تک استعفے الیکشن کمیشن کو نہیں بھجواتے رکن مستعفی تصور نہیں کیا جائے گا۔ استعفے الیکشن کمیشن کو بھجوانے کے بعد نئے الیکشن کے شیڈول کا اعلان ہوگا۔ ترجمان اسپیکر آفس کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی بھی رکن کی جانب سے استعفیٰ نہیں ملا۔






