اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن جتنا مرضی زور لگا لے نتیجہ صفر بٹا صفر ہی نکلے گا،آر پار کی بجائے سیاسی کشتی منجدھار میں ڈوبے گی،کرونا وائرس اور نیکٹا ہائی الرٹ کے باجود اپوزیشن ضد کی سیاست بند گلی کی جانب جاررہی ہے ۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ لوگوں کو خطرناک وائرس کا بھی پتہ ہے اور نیکٹا کے ہائی الرٹ کا بھی ہے ،اس کے باوجود اپوزیشن کی زد کی سیاست بند گلی کی جانب جا رہی ہے جس کا نتیجہ (آج) اتوا رکومایوسی اور نا کامی کی صورت میں نکلے گا بالآخر اللہ عمران خان ہی سرخرو ہو گا۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن جتنا مرضی زور لگا لے نتیجہ صفر بٹا صفر ہی نکلے گا،آر پار کی بجائے سیاسی کشتی منجدھار میں ڈوبے گی- انہوںنے کہاکہ لیڈر کال دیتا ہے گلی محلے میں دو مہینوں سے دعوت نامے نہیں بانٹا پھرتا۔
