کوئٹہ :سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف سراوان نواب اسلم رئیسانی نے سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا آج جلسہ لاہور میں منعقد ہو رہا ہے جس شخص کو عمران خان چپراسی بھرتی کرنا مناسب نہیں سمجھتے تھے آج ان کو وزیر داخلہ بنا دیا گیا ہے موصوف دہشت گردی کی پیشنگوئیاں بھی کرتے رہے ہیں ترجمان ءبراجمان بھی ہیں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں جلسہ کا انعقاد خیروآفیت سے ہو
