لاہور جلسے میں محمود خان اچکزئی نے غلط نہیں بلکہ حقائق پر بات کی ،سید خورشید شاہ

لاہور جلسے میں محمود خان اچکزئی نے غلط نہیں بلکہ حقائق پر بات کی ،سید خورشید شاہ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

سکھر : پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنمااور سابق قائدحزب اختلاف سیدخورشیداحمد شاہ نے بھی پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی کی لاہور جلسے میں کی گئی تقریر کی تائید کرتے ہوئے کہاہے کہ لاہور جلسے میں محمود خان اچکزئی نے کوئی غلط بات نہیں کی، آزادی کے وقت کچھ پاکستان کے دشمنوں نے پاکستان کا ساتھ نہیں دیا تھا، دشمنوں میں لاہور کے بھی پاکستان مخالف لوگ شامل تھے۔پیرکواحتساب عدالت سکھرمیں آمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشیدشاہ نے پی ڈی ایم کا گذشتہ روز ہونے والے جلسے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان پر پی ڈی ایم کا کامیاب جلسہ ہوا، محترمہ بےنظیربھٹو کے جلسے کے بعد یہ پہلا بڑا جلسہ تھا۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم نے ابھی تک سول نا فرمانی نہیں کی، پی ڈی ایم نے بل جلایا نہ اداروں پر حملے کے لیے لوگوں کو اکسایا، عمران خان نے تو سول نا فرمانی کی تھی ،بل جلائے تھے۔خورشید شاہ نے کہاکہ حکمران این آر او نہ دینے اور مذاکرات وقت پر نہ کرنے کی باتیں کرتے ہیں، اس صورتحال میں مذاکرات کا ماحول کیسے سازگار ہو گا؟ جب عمران خان خود بات کرنے کو تیار نہیں تو بات کیسے ہو گی ؟۔خورشید شاہ نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کتوں اور جانوروں کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں، کتوں کو کھلانا غلط نہیں ہے لیکن ملکی اور عالمی حالات انتہائی گھمبیر ہیں، اس وقت ملک میں مہنگائی ،بیروزگاری کے بڑے مسائل ہیں، وزیر اعظم کو حالات کو ٹھیک کرنے کے لیے وقت دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم سے دھوکا کیا ہے جو وعدے کیے کون سے پورے ہوئے، نوجوانوں کو نوکریاں دینے کے وعدے کہاں گئے؟۔انہوں نے کہا کہ اب بھی ایک موقع ہے، لیڈر لیڈر سے بات کرتا ہے، عمران خان خود فون اٹھائیں اور زرداری، بلاول، مریم اور مولانا صاحب سے بات کریں۔خورشید شاہ نے کہا کہ مجھے انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، نیب کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، میراکوئی قصور نہیں مجھ پر کچھ ثابت نہیں ہوسکا، صرف معاملات کو طول دیاجا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!