اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا ، پی ڈی ایم نے جلسہ کرکے لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا ، لیکن یہ جتنے مرضی جلسے کرلیں این آر او نہیں ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماو¿ں کا اجلاس ہوا جس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این آر او کے لیے پی ڈی ایم رہنماو¿ں نے کل جلسہ کیا اور پی ڈی ایم نے جلسے کے ذریعے بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم کی طرف سے پی ڈی ایم جلسے اور ملکی سیاسی صورت پر مشاورت کی گئی ، اس دوران وزیراعظم نے پارٹی رہنماو¿ں کو حکومتی پالیسی سے آگاہ کیا اور پارٹی رہنماو¿ں کو متحرک ہونے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہر فورم پر اپوزیشن کو جواب دیں۔ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماو¿ں نے بھی اجلاس میں اپنی تجاویز پیش کیں جب کہ پارٹی رہنماو¿ں کا اس پر اتفاق ہوا کہ پی ڈی ایم لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے تاہم لاہوریوں نے اپوزیشن کو مسترد کردیا۔ وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا لاہور جلسے کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ میں شامل جماعتیں بے نقاب ہوگئیں۔وزیراعظم نے کہا کہ عوام کے سامنے جعلی بیانیے کی مکمل حقیقت آ چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ استعفوں کے معاملے پر پوری پی ڈی ایم کنفیوژن کا شکار ہے۔ لاہور جلسے میں مداخلت نہ کرنے کا حکومتی فیصلہ درست تھا۔پارٹی رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات اور جلسوں میں ناکامی کے بعد پی ڈی ایم بیانیہ دم توڑ چکا ہے۔
