اچکزئی نے آج تک نہ پاکستان کو دل سے تسلیم کیا، نہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا اور نہ جھنڈا لہرایا‘ فیاض الحسن

اچکزئی نے آج تک نہ پاکستان کو دل سے تسلیم کیا، نہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا اور نہ جھنڈا لہرایا‘ فیاض الحسن

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

لاہور: صوبائی وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے نے پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں محمود خان اچکزئی کے لاہوریوں سے متعلق ناپسندیدہ بیان کو توہین آمیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ محمود خان اچکزئی، بلوچی گاندھی عبدالصمد خان اچکزئی کا بیٹا ہے جنہوں نے قائداعظم اور تحریک پاکستان کی مخالفت میں کانگریس اور ہندﺅں کا ساتھ دیا اور آج تک نہ پاکستان کو دل سے تسلیم کیا، نہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا اور نہ جھنڈا لہرایا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج تک انگریزوں کی غلامی کرنے والا محمود خان اچکزئی این ڈی ایس اور را کا ایجنٹ ہے اور کھل کھلا کر پختونستان کی بات کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیگم صفدر اعوان، محمود خان اچکزئی اور خواجہ سعد رفیق کے لیے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔ لاہوری اسلام، جمہوریت اور انسانیت کے لیے چلنے والی ہر تحریک کا ہراول دستہ رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بیگم صفدر اعوان محمود خان اچکزئی کی جانب سے لاہوریوں سمیت پوری پاکستانی قوم سے معافی مانگیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!