نوازشریف کی جائیدادوں کےریکارڈ کی تفصیلات سامنےآگئیں

نوازشریف کی جائیدادوں کےریکارڈ کی تفصیلات سامنےآگئیں

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

لاہور: غیرقانونی پلاٹس الاٹمنٹ کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیدادوں سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ سابق وزیراعظم نواشریف کی جائیدادوں کےریکارڈ کی تفصیلات سماء نےحاصل کرلی ہیں۔نیب حکام نے کل بروزمنگل سابق نوازشریف کی جائیدادوں کا ریکارڈ احتساب عدالت میں جمع کروایا تھا۔ نیب رپورٹ کےمطابق نوازشریف 16 سو79 کنال زرعی اراضی کےمالک ہیں۔نوازشریف کی زرعی اراضی شیخوپورہ سمیت لاہور میں واقع ہے۔نواز شریف کے نام پر2زرعی ٹریکٹر اور2لگثری گاڑیاں بھی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف 4کمپنوں میں شئیر ہولڈرزہیں۔نوازشریف کےمحمد بخش ٹیکسٹائل میں 4 لاکھ 67 ہزار سے زائد شئیرز ہیں۔نواز شریف کےحدیبیہ پیپر ملز میں3 لاکھ 43ہزار کے شئیر ہیں۔نوازشریف کے حدیبیہ انجینیرنگ کمپنی میں22ہزار213 کےشئیر ہیں۔نواز شریف اتفاق ٹیکسٹائل مل میں48 ہزارسےزائد شئیرزکےمالک ہیں۔ نواز شریف کواشتہاری قرار دینے کی وجہ سے نیب نے جائیداد کی تفصیلات عدالت میں جمع کرائی ہے-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!