تفتان، ایس او پیزکے قائل ہیں ، ٹرانسپورٹ چلانے کیلئے اقدامات کرے،مشترکہ بلوچستان بس ٹرانسپورٹرز

تفتان، ایس او پیزکے قائل ہیں ، ٹرانسپورٹ چلانے کیلئے اقدامات کرے،مشترکہ بلوچستان بس ٹرانسپورٹرز

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

تفتان (رپورٹ- سلیم بلوچ سے)رخشان ڈویژن کوئٹہ، تفتان، خاران، ماشکیل اور چاغی روٹس کے ٹرانسپورٹرز کا ایک ہنگامی موبائل فون کانفرنس اجلاس زیر صدارت صدر مشترکہ بلوچستان بس ٹرانسپورٹرز حاجی جمعہ خان بادینی کی قیادت میں ھوا جس میں جنرل سیکریٹری حاجی عبدالمالک محمد حسنی، حاجی محمد طاہر محمد حسنی اور ترجمان محمود بادینی نے ٹیلی فون کانفرس کال سے رابطہ کیا تمام روٹس کےٹرانسپورٹرز کے نمائندوں نے مطالبہ کیا کہ اب وقت آگیا ھےکہ پبلک بس ٹرانسپورٹ کا پہیہ فوری طور پرچلانے کیلئے عملی اقدامات اٹھایا جائے جبکہ وفاقی حکومت نے ریلوے اور ہوائی سفر کو چلا کر واضع کردیا کہ سفر انسانی زندگی کا بنیادی حق ہے لہذا اس حق سے بلوچستان جیسے پسماندہ صوبےکےعوام کو مزید محروم نہیں رکھا جاسکتا ہے جس صوبہ کے تمام انسانی بنیادی ضروری سہولیات کی تھوڑے بہت مراکز صرف صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہی میسر ہیں صوبائی حکومت کے اعلی عہدہ داران بلوچستان کے غریب متوسط طبقے پر رحم فرمائے بس ٹرانسپورٹ چلانے کیلئے اقدامات کرنےکے ساتھ ساتھ تین ماہ سے بند ٹرانسپورٹروں کےاوپرلاگو قسطوں سےمتعلق نقصانات کے ازالہ کیلئے مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جائے۔ اور بس ٹرانسپورٹ کی صنعت سے وابستہ لیبرجو تین مہینہ سے بیروزگار تھے کیلئےخصوصی گرانٹ کااعلان کیاجائے سیکریٹری پرویژنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان کے صوبائی حکومت سے بلوچستان کے بس ٹرانسپورٹرز نمائندوں کا مشترکہ اجلاس فوری منعقد کروائیں ھم ایس او پیز کے قائل ھے حکومت وقت اپنی زمہ داریاں پوری پوری ادا کریں تنقید برائےتعمیرکے قآئل ضرورھیں لیکن اس مشکل حالات میں بلوچستان کےٹرانسپورٹرز کو لاوارث نہیں چھوڑیں بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز اجتماعی مسائل کے حل کیلئے متحد ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!