نیو دہلی– مزدوروں کو اجرت کی ادائیگی میں تاخیر سامنے آنے کے بعد ایپل نے بھارت میں اپنی مصنوعات کی تیاری پر پابندی عائد کر دی–میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے وسٹرون کمپنی کے مزدوروں نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیا تھا جس میں فیکٹری کی املاک کو بھی نقصان پہنچا تھا.معاملے کی تحقیقات کی گئی تو کمپنی کی جانب سے مزدوروں کو تنخواہوں اور اجرتوں کی ادائیگی میں بے قاعدگی اور تاخیر کے شواہد ملے–حکومتی رپورٹ آنے کے بعد ایپل نے بھی وسٹرون کمپنی کے معاملے پر تحقیقات کے لیے اپنی ایک ٹیم تشکیل دیدی ہے۔ ایپل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جب تک شکایات کا ازالہ نہیں ہوتا وسٹرون کمپنی سے مصنوعات تیار نہیں کرائی جائیں گی–ایپل جیسی بڑی کمپنی کی جانب سے بھارت میں اپنی مصنوعات کی تیاری کو اس بڑے پیمانے پر روکنے کو مشکلات میں گھری معیشت کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے–




