نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف پہلے دن 222 رنز بنالئے

نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف پہلے دن 222 رنز بنالئے

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

نیوزی لینڈ : پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن کھیل کے اختتام تک 3 وکٹ کے نقصان پر 222 رنز بنالئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے وکٹ پر موجود 94 رنز بنانے والے کپتان کین ولیمسن اور 42 رنز اسکور کرنے والے ہینری نکلز کا ایک کیچ بھی ڈراپ کیا گیا ہے، میچ میں پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، شاہین آفریدی نے پہلے اور مٰن تام لیتھم کو پویلین کی راہ دکھائی، وہ 4 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ اس کے بعد ٹام بلینڈل بھی 5 رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بنے، کیویز کی تیسری وکٹ پر راس ٹیلر اور کپتان کین ولیمسن نے 120 رنز کی شراکت بنائی، اس دوران کین ولیمسن کا کیچ بھی ڈراپ ہوا۔ ٹیلر 70 رنز بناکر شاہین شاہ آفیدی کا تیسرا شکار بنے، ان کے آوٹ ہوجانے کے بعد ولیمسن نے ہینری نکلز کے ساتھ پارٹنر شپ لگائی ،اس دوران ولیمسن کو 86 رنز پر ایک اور موقع ملا جب حارث سہیل نے سلپ مین ان کا کیچ گرا دیا، ہینری نکلز کا کیچ بھی باونڈری لائن پر عباس نے گرا یا۔ دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے تین وکٹ پر222 رنز بنالئے، کیوی قائد ولیمسن 94 اور نکلز 42 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!