فیس بک پرخاتون سے دوستی پرنوجوان نے 27لاکھ روپے گنوادیے

فیس بک پرخاتون سے دوستی پرنوجوان نے 27لاکھ روپے گنوادیے

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

فیس بک پر امریکی خاتون سے دوستی کرنے کے بعد اس کی باتوں میں آکر لاہور کا ایک نوجوان 27 لاکھ روپے گنوا بیٹھا۔ ایک روز فیس بک پر ندیم نامی نوجوان کو ایک امریکی خاتون روز ہیلن نے فرینڈ شپ ریکوسٹ بھیجی جو اس نے قبول کرلی اور چند ہی روز میں دونوں اجنبی سے بظاہر گہرے دوست بن گئے لیکن پھر اس دوستی نے ایک نیا ہی رخ اختیار کرلیا۔ ہوا کچھ یوں کہ امریکی خاتون نے اس کو اپنے شوہر کی جگر کے سرطان کے باعث ہونیوالی موت اور اس سے ملنے والی انشورنس کی رقم کے بارے میں بتایا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ حاصل ہونیوالے 47 لاکھ ڈالر میں سے 20 لاکھ ڈالر اسے ایک پارسل کے ذریعے بھجوارہی ہے وہ وصول کرلے۔ اس کے بعد ندیم کو آمنہ عزیز نامی ایک خاتون کا فون آیا جس نے خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرکے کہا کہ ڈالرز سے بھرا ایک پارسل اس کیلئے آیا ہے لہٰذا وہ رقم کے حصول کی خاطر ایک لاکھ 23 ہزار روپے ادا کرے ورنہ اسے اس معاملے پر پکڑ لیا جائے گا۔ اس پر ندیم نے وہ پیسے پہنچا دیئے تاہم اس کے بعد اس سے کبھی اقوام متحدہ کے محکمہ انسداد دہشت گردی کو جرمانہ بھرنے اور کبھی ڈیلیوری چارچز کے حوالے سے لوٹا گیا اور پھر اسے بتایا گیا کہ کچھ مسائل کے باعث پارسل واپس چلاگیا ہے۔ اس کے بعد اسی دوست نے دوبارہ رابطہ کیا اور کہا فکر مت کرو وہ پیسے دوبارہ بھجوادے گی تاہم اس کے بعد ندیم سے آئی ایم کو پیسے بھرنے کے نام پر بھی کثیر رقم بٹوری گئی۔ الغرض ندیم وہ پارسل وصول کرنے کیلئے اب تک 27 لاکھ روپے سے زائد ادا کرچکے ہیں اور ان کی حکومت سے اپیل ہے کہ انہیں دھوکہ دینے والے کرداروں کو سامنے لاکر سزا دی جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!