حکومت مخالف تحریک میں تیزی ، پی ڈی ایم آج بہاولپور میں طاقت کا مظاہرہ کرے گی

حکومت مخالف تحریک میں تیزی ، پی ڈی ایم آج بہاولپور میں طاقت کا مظاہرہ کرے گی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

بہاولپور: حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم آج بہاولپور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گا، مریم نوازاور مولانا فضل الرحمان شرکت کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ ریلی کی تیاریاں جاری ہیں، کارکنان کی بڑی تعداد شرکت کیلئے مقررہ مقام پہنچنے لگی جہاں پارٹی جھنڈوں اور بینرز کی بہار دکھائی دیتی ہے۔ ریلی میں مریم نواز اور مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر اپوزیشن رہنما شرکت کریں گے۔ دوسری جانب انتظامیہ نے ریلی کی اجازت دینے سے صاف انکار کر دیا ہے اور شہر کی مختلف سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا نے کہا ہے کہ ریلی نکالنا جمہوری حق ہے، تھریٹ الرٹ لوگوں کو ڈرانے کیلئے جاری کیا گیا، عوام کی طاقت سے کٹھ پتلی حکومت کو گرائیں گے، انہوں نے گرفتار کارکنوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!