پاکستان کا شروع سے یہی موقف رہا ہے افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ، شاہ محمود قریشی

پاکستان کا شروع سے یہی موقف رہا ہے افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ، شاہ محمود قریشی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد:وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین گہرے تاریخی اور یکساں ثقافتی و تہذیبی اقدار پر استوار برادرانہ تعلقات ہیں۔پاکستان کا شروع سے یہی موقف رہا ہے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے افغان حزب وحدت اسلامی کے رہنمائ محمد کریم خلیلی کی وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے بات چیت کے دوران کیا ۔ جنہوں نے ان سے یہاں ملاقات کی ۔ملاقات میں افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایمبیسڈر محمد صادق اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔شاہ محمود قریشی نے کہا میں آپ کو اور آپ کے وفد کو وزارت خارجہ آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوں نے کہا پاکستان اور افغانستان کے مابین گہرے تاریخی اور یکساں ثقافتی و تہذیبی اقدار پر استوار برادرانہ تعلقات ہیں ۔ انہوں نے کہا پاکستان کا شروع سے یہی موقف رہا ہے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں انہوں نے کہا افغان قیادت کو قابل قبول جامع سیاسی مذاکرات ہی اس مسئلے کا واحد حل ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنی مصالحانہ کاوشیں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا بین الافغان مذاکرات میں اب تک ہونیوالی پیش رفت خوش آئند ہے وزیر خارجہ نے کہا ہم دوحہ میں شروع ہونیوالے،بین الافغان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا ہم بین الافغان مذاکرات میں طے کردہ فیصلوں کا خیر مقدم کریں گے۔ انہوں نے کہا بین الافغان مذاکرات کی صورت میں افغان قیادت کے پاس قیام امن کا ایک نادر موقع موجود ہے جس سے بھرپور استفادہ کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا بدقسمتی سے بھارت افغانستان میں سپائیلر کا کردار ادا کر رہا ہے اور ہم نے اس حوالے سے ناقابل تردید ثبوت دنیا کے سامنے رکھے ہیں وزیر خارجہ نے کہا ہم نے افغانستان کے لوگوں کی سہولت کیلئے نئی ویزہ پالیسی متعارف کروائی ہے وزیر خارجہ نے کہا ہم پاکستان اور افغانستان کے مابین دو طرفہ تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا ہم پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزینوں کی جلد، باعزت اور پر وقار وطن واپسی کے متمنی ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کوئی بھی ملک پاکستان سے زیادہ افغانستان میں قیام امن کا متمنی نہیں۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہم سمجھتے ہیں کہ خطے میں امن و استحکام افغانستان میں دیرپا قیام امن سے منسلک ہے۔افغان حزب وحدت اسلامی افغانستان کے سربراہ محمد کریم خلیلی نے پرتپاک خیر مقدم پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، افغان امن عمل میں پاکستان کے مصالحانہ کردار کو سراہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!