آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: لیگی رہنما خواجہ آصف کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: لیگی رہنما خواجہ آصف کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

لاہور: آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں احتساب عدالت نے خواجہ آصف کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ عدالت نے لیگی رہنما کو 22 جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ سنایا۔ خواجہ آصف کے وکیل نے موقف اپنایا کہ خواجہ آصف نیب پنڈی کو باقاعدہ تمام سوالات کا جواب دے چکے، کاروبار کرنا قانونی طور پر ہر شخص کا حق ہے، قانون اجازت دیتا ہے، نیب کی جانب سے سیاسی کیس بنایا گیا، عدالت سے استدعا ہے کہ جوڈیشل ریمانڈ پر خواجہ آصف کو جیل بھیجنے کا حکم دیا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!