کوئٹہ (کوہ یار نیوز ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بغیر بلٹ پروف عام گاڑی میں روڑ کے راستے زیارت پہنچ گئے زیارت میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ اور اجلاس کی صدارت کریں گے اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، حکومت عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گیجہاں کوئی بلوچستانی مشکل میں ہوگا، میں خود اس کے پاس پہنچوں گا حالات مشکل ضرور ہیں مگر حکومت اپنی ذمہ داریوں سے پیچھے نہیں ہٹے گی شہداءکے اہلخانہ کے غم میں شریک ہونے اور حوصلہ دینے زیارت آیا ہوں بلوچستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑے ہو گئے ہیں پولیس کے بہادر جوانوں نے آخری سانس تک مردانہ وار مقابلہ کیاشہداءکے بچوں کی تعلیم، کفالت اور مستقبل کی ذمہ داری حکومت بلوچستان اٹھائے گی شہداءکے بچوں کو کبھی یتیمی کا احساس نہیں ہونے دیں گے میرے جوان بلٹ پروف گاڑیوں کے بغیر لڑ رہے ہوں تو میرا ضمیر مجھے بلٹ پروف گاڑی میں سفر کی اجازت نہیں دیتا زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے، دہشت گردی کے خلاف اپنی فورسز کے ساتھ کھڑا ہوں لاشوں پر سیاست کرنے والوں سے گزارش ہے کہ دہشت گردی کے خلاف حکومت کا ساتھ دیں دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی جنگ ہے، قومی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے زرغون ور ملحقہ علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور آپریشن شروع کر دیا گیا ہے فرنٹیئر کور اور بلوچستان پولیس دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائیاں کر رہی ہیں معصوم شہریوں اور جوانوں کا خون بہانے والے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں





