بلوچستان کے بہادر عوام اور فورسز نے دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، خائف دشمن فرار ہونے پر مجبور ہوا، ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان کے بہادر عوام اور فورسز نے دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، خائف دشمن فرار ہونے پر مجبور ہوا، ڈی جی آئی ایس پی آر

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بلوچستان کی حالیہ سیکیورٹی صورتحال پر اہم پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ 4 روز کے دوران صوبے میں دہشت گردی کے 3 بڑے واقعات رونما ہوئے، جن کا مقصد شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانا تھا۔ تاہم، بلوچستان کے بہادر عوام اور سیکیورٹی فورسز نے ان بزدلانہ کارروائیوں کا دلیری سے مقابلہ کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف سخت جوابی کارروائی عمل میں لائی۔ مانگی ڈیم کے علاقے میں کی جانے والی مؤثر کارروائی کے دوران ’فتنہ الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے 15 خارجیوں کو جہنم واصل کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ خضدار کے علاقے میں بھی فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے معصوم عوام کو نشانہ بنایا، لیکن فورسز کی بروقت کارروائی کے باعث دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہو کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کارروائیوں اور دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز کے دوران پولیس کے 9 بہادر جوان شہید ہوئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضع کیا کہ ’فتنہ الخوارج‘ کے دہشتگردوں کا اصل مقصد معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر ملک میں انتشار اور خوف کی فضا پیدا کرنا تھا، لیکن عوام اور سیکیورٹی فورسز کے غیر متزلزل عزم نے دشمن کے ان تمام ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔
صوبے میں امن و امان کی بحالی اور بقایا دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!