کراچی ائیرپورٹ؛ آن لائن فراڈ نیٹ ورک سے مبینہ تعلق کی بنا پر خاتون مسافر آف لوڈ

کراچی ائیرپورٹ؛ آن لائن فراڈ نیٹ ورک سے مبینہ تعلق کی بنا پر خاتون مسافر آف لوڈ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کراچئ : وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن کراچی نے سری لنکا جانے والی مسافر خاتون کو مبینہ طور پر آن لائن فراڈ نیٹ ورک سے تعلق کی بنا پر جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے کارروائی کےدوران سری لنکا جانے والی خاتون مسافر کو آف لوڈ کیا اور دوران امیگریشن کلیئرنس مشکوک سفری حالات پر خاتون مسافر کو تفصیلی جانچ پڑتال کے لیے روک لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق خاتون مسافر نے انکشاف کیا کہ وہ قبل ازیں کمبوڈیا میں چینی شہریوں کے زیر انتظام آن لائن اسکیمنگ نیٹ ورک میں کام کر چکی ہے،کمبوڈیا جانے کے لیے ملازمت کا جھانسہ دے کر اس سے 2 لاکھ روپے وصول کیے گئے جبکہ ویزا اور ٹکٹ کا انتظام بھی اسی گروہ نے کیا۔ آف لوڈ ہونے والی خاتون نےاعتراف کیا کہ جعلی پلیٹ فارمزکے ذریعے مصری شہریوں کو سرمایہ کاری کےنام پر آن لائن فراڈ کانشانہ بنایا جاتا تھا، چینی آپریٹرز اہداف مکمل کرنے پر تنخواہ اور کمیشن ادا کرتے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!