گوادر پورٹ میں نئی تاریخ رقم، پہلی بار بین الاقوامی جہازوں کو ایندھن کی فراہمی

گوادر پورٹ میں نئی تاریخ رقم، پہلی بار بین الاقوامی جہازوں کو ایندھن کی فراہمی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

گوادر پورٹ میں عالمی بحری تجارت میں تاریخ رقم ہوئی جہاں پاکستان کی بحری معیشت کے لیے ایک اہم سنگِ میل عبور کرلیا گیا ہے اور پہلی بار بین الاقوامی بحری جہازوں کو مقامی سطح پر ایندھن کی فراہمی کی گئی۔
نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) نے عالمی توانائی کمپنی وائیٹول کے تعاون سے گوادر پورٹ پر پہلی کامیاب بنکرنگ آپریشن مکمل کر لیا ہے، اس تاریخی آپریشن کے دوران متحدہ عرب امارات کی ملکیت والے ایل این جی جہاز ENUGU کو دو ہزار 500 میٹرک ٹن بین الاقوامی معیار کے مطابق ویری لو سلفر فیول آئل (VLSFO) فراہم کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!