کوئٹہ ، نجی ہسپتال پر دستی بم حملے میں بچے سمیت4افرادزخمی ، ڈھاڈر میں بھی دستی بم حملہ

کوئٹہ ، نجی ہسپتال پر دستی بم حملے میں بچے سمیت4افرادزخمی ، ڈھاڈر میں بھی دستی بم حملہ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:کوئٹہ میں نجی ہسپتال پر دستی بم حملے میں بچے سمیت4افرادزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اتوار کی رات کوئٹہ کے علاقے پٹیل روڈ پر واقع نجی ہسپتال پر دستی بم پھینکا جو زورداردھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت4افرادزبیراحمد،وزیر،عبدالرشیداور ابرار زخمی ہوگئے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورسیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طورپرہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے سے ہسپتال اوراردگرد عمارتوں کی کھڑکیوںکے شیشے ٹوٹ گئے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس اورسیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ڈھاڈر میں نامعلوم افراد ایری گیشن دفتر پردستی بم پھینک کرفرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اتوار کو ڈھاڈر میں نامعلوم افراد نے ایری گیشن آفس پر دستی بم پھینکا جو زورداردھماکے سے پھٹ گیا جس سے عمارت کو معمولی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہواپولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!