اسحاق ڈار اور سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے درمیان رابطہ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار اور سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے درمیان رابطہ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔
اسحاق ڈار نے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی قیادت اور گزشتہ برسوں کے دوران ان کی کوششوں کو سراہا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے