کوئٹہ: جمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی ترجمان میر شمس گرد نے شہید نواب محمد اکبر خان بگٹی کی برسی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواب اکبر بگٹی بلوچستان کی سیاسی تاریخ کی ایک اہم اور بااثر شخصیت تھے، جنہوں نے اپنی پوری سیاسی زندگی بلوچستان کے عوام کے حقوق، وسائل پر اختیار، صوبائی خودمختاری اور جمہوری اصولوں کے لیے آواز بلند کرتے ہوئے گزاری۔ نواب اکبر بگٹی کی سیاست کو صرف ایک فرد یا ایک قبیلے کی سیاست تک محدود کرکے نہیں دیکھا جا سکتا۔ ان کی جدوجہد بلوچستان کے وسائل، سیاسی اختیار، آئینی حقوق اور عوام کی آواز کو اہمیت دینے کے وسیع تر سیاسی مو¿قف سے جڑی ہوئی تھی۔ ان کی زندگی اور سیاسی جدوجہد بلوچستان کے موجودہ سیاسی حالات کو سمجھنے کے لیے بھی اہم حوالہ فراہم کرتی ہے۔انہوںنے کہاکہ آمر نے نواب اکبربگٹی کو شہید کرکے بلوچستان میں جو آگ لگائی آج بیس سال بعداس کے شعلے ہرجانب بلند ہورہے ہیں ۔






