ٹرانسپورٹرز کا 7 جون سے مقامی ،اندرون صوبہ اور ملک کے دیگر شہروں کیلئے بس سروس شروع کرنے کا اعلان

ٹرانسپورٹرز کا 7 جون سے مقامی ،اندرون صوبہ اور ملک کے دیگر شہروں کیلئے بس سروس شروع کرنے کا اعلان

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان کے ٹرانسپورٹروں نے سات جون سے مقامی ،اندرون صوبہ اور ملک کے دیگر شہروں کیلئے بس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا، بس سروس کے دوران کورونا سے بچاو کیلئے ہرممکن احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی ، بلوچستان بس فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اختر محمد کے مطابق کوئٹہ میں ہونے والے بلوچستان کے ٹرانسپورٹروں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان میں سات جون سے پبلک ٹرانسپورٹ چلائی جائے گی، کوئٹہ میں لوکل بس سروس کے ساتھ ،اندورن صوبے اور ملک کے دیگر شہروں کیلئے ٹرانسپورٹ کا اغاز کردیا جائے گا،،اختر محمد کے مطابق تین صوبوں میں بس سروس کا آغاز ہوگیا مگر بلوچستان میں حکومت نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ، جب ہوائی جہاز اور ٹرینیں چل سکتی ہیں تو بس سروس پر پابندی کیوں ہے ؟ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ بس سروس کے اغاز کے ساتھ کورونا سے بچاو کے لئے تمام تر حفاظتی اقدامات کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!