بسیمہ : بسیمہ میں پاک فوج کے 328 بریگیڈ کے کمانڈر حسین مسعود نے علاقے میں اپنی نوعیت کے پہلے جدید آئی ٹی سینٹر کا افتتاح کردیا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایریا کمانڈر کرنل سالار کا کہنا تھا کہ آئی ٹی سینٹر کا قیام علاقے کے نوجوانوں اور طلبہ کے لیے ایک اہم اور خوش آئند پیش رفت ہے ہم نے موجودہ دنیا کے جدید چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے علاقے میں یہ جدید سینٹر کی قیام عمل میں لائی جہاں طلباء کو جدید کمپیوٹر ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق مختلف علوم سیکھنے اور اپنی فنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے مواقع میسر آئیں گے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے علاقہ مکینوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کہا کہ موجودہ دور ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل تعلیم اور مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کا دور ہے، ایسے میں بسیمہ جیسے دور افتادہ علاقے میں جدید آئی ٹی سینٹر کا قیام نوجوان نسل کے لیے ایک انتہائی اہم قدم ہے۔ اس مرکز کے ذریعے طلبہ اور نوجوان اے آئی، مائیکروسافٹ آفس، کمپیوٹر آپریٹنگ، ڈیجیٹل اسکلز، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر سے متعلق دیگر جدید علوم و مہارتیں سیکھ سکیں گے انہوں نے کہا کہ جدید آئی ٹی تعلیم نوجوانوں کو صرف تعلیمی میدان میں ہی آگے بڑھنے کا موقع نہیں دے گی بلکہ انہیں فری لانسنگ، آن لائن روزگار، ڈیجیٹل کاروبار اور دیگر جدید شعبوں میں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کے قابل بھی بنائے گی۔ اس طرح یہ مرکز علاقے کے نوجوانوں کو جدید دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے مقامی حلقوں نے ایریا کمانڈر کرنل سالار کوششوں سے بسیمہ میں آئی ٹی سینٹر کے قیام اور اس کے افتتاح کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے منصوبے اس بات کا عملی ثبوت ہیں کہ علاقے کے نوجوانوں کو جدید تعلیم اور ترقی کے مواقع فراہم کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے اس موقع پر ایریا کمانڈر کرنل سالار کی خدمات اور کاوشوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان کی دن رات کی مسلسل کوششوں سے بسیمہ میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ علاقے میں ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے مختلف اقدامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ کرنل سالار نے امن و امان کے قیام کو ترجیح دینے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں، تعلیم، کھیل اور دیگر سماجی شعبوں میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ پر بھی خصوصی توجہ دی ہے علاقائی عمائدین نے کہا کہ کسی بھی علاقے کی ترقی کے لیے امن بنیادی ضرورت ہے اور امن کے ساتھ تعلیم، ٹیکنالوجی اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ترقی کے سفر کو مزید مضبوط بناتا ہے۔ بسیمہ میں امن و امان کے قیام کے لیے کوششوں کے ساتھ جدید آئی ٹی سینٹر کا قیام اسی ترقیاتی سوچ کا تسلسل ہے، جس کے مستقبل میں مثبت اور دور رس نتائج سامنے آسکتے ہیں بیان میں مزید کہا گیا کہ پاک فوج اور بسیمہ کے عوام کے درمیان باہمی اعتماد، تعاون اور محبت کا رشتہ علاقے کی بہتری کے لیے ایک مثبت قوت ہے۔ عوام اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان تعاون سے نہ صرف امن و امان کے قیام میں مدد ملتی ہے بلکہ علاقے میں تعلیم، صحت، کھیل، نوجوانوں کی صلاحیتوں کے فروغ اور دیگر فلاحی سرگرمیوں کے لیے بھی سازگار ماحول پیدا ہوتا ہے عوامی حلقوں نے امید ظاہر کی کہ بسیمہ میں قائم کیا جانے والا یہ آئی ٹی سینٹر مستقبل میں مزید وسعت اختیار کرے گا اور زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں کمپیوٹر اور ڈیجیٹل مہارتیں محض اضافی تعلیم نہیں بلکہ نوجوانوں کے بہتر مستقبل کی بنیادی ضرورت بن چکی ہیں انہوں نے ایریا کمانڈر کرنل سالار اور پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بسیمہ میں جدید آئی ٹی سینٹر کا قیام علاقے کے نوجوانوں کے لیے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ عوام امید رکھتے ہیں کہ مستقبل میں بھی بسیمہ میں تعلیم، ٹیکنالوجی، کھیل، صحت اور دیگر شعبوں میں ایسے فلاحی و ترقیاتی اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا، تاکہ علاقے کے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع میسر آسکیں اور بسیمہ ترقی و خوشحالی کی جانب اپنا سفر مزید تیزی سے جاری رکھ سکے






