چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کی تعیناتی کا معاملہ، محمود اچکزئی نے شہبازشریف کے خط کا جواب دیدیا، ذرائع

چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کی تعیناتی کا معاملہ، محمود اچکزئی نے شہبازشریف کے خط کا جواب دیدیا، ذرائع

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کی تعیناتی کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم شہباز شریف کے خط کا جواب دے دیا۔ ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی نے وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت کے لیے دن اور وقت مانگ لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر نے اپوزیشن رہنماؤں سے مشاورت کے بعد وزیراعظم کے خط کا جواب دیا۔محمود اچکزئی کے وزیراعظم کو دیے گئے جواب کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن چیمبر نے وزیراعظم آفس کو بذریعہ ٹیلی فون خط کا جواب دیا، جس میں محمود اچکزئی نے رواں ماہ ملاقات کے لیے 4 مختلف تاریخوں میں دستیابی ظاہر کی ہے۔ محمود اچکزئی نے وزیراعظم کو جواب میں کہا کہ ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس کے کانسٹیٹیوشن روم میں بھی ہوسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے