سیاسی جماعتیں اور طبقات برداشت، تحمل اور شائستگی کو فروغ دیں، مولانا واسع

سیاسی جماعتیں اور طبقات برداشت، تحمل اور شائستگی کو فروغ دیں، مولانا واسع

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع اور جنرل سیکرٹری مولانا آغا محمود شاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملک بالخصوص بلوچستان کے موجودہ حالات اس امر کے متقاضی ہیں کہ سیاسی جماعتیں اور تمام طبقات سیاسی برداشت، تحمل اور شائستگی کو فروغ دیں، کیونکہ سیاست میں برداشت، رواداری اور باہمی احترام کا فقدان ہی معاشرے میں مزید مسائل، انتشار اور نفرت کو جنم دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اندرونِ بلوچستان قبائل اور اقوام کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی کوشش ہو یا بین الصوبائی سطح پر لسانیت اور تعصب کو ہوا دینے کا عمل، جمعیت علمائ اسلام ہر قسم کی نفرت، تفریق اور تعصب کے خلاف بھرپور آواز بلند کرے گی۔ بلوچستان مختلف قبائل، اقوام، زبانوں اور ثقافتوں کا حسین امتزاج ہے اور تمام قبائل و اقوام کا احترام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ہمارا سب سے مضبوط رشتہ اسلام اور پاکستان کا رشتہ ہے، جس کے تحت تمام شہری برابر اور قابلِ احترام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ادوار میں مختلف کردار سامنے آتے رہے ہیں جو اپنے مفادات کے لیے نفرت، منافرت اور باہمی خلیج کو ہوا دیتے رہے ہیں، تاہم وقت کا تقاضا ہے کہ ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے اور مسائل کو مزید پیچیدہ بنانے کے بجائے ان کے حل کے لیے سنجیدہ، مستقل اور نتیجہ خیز کوششیں کی جائیں۔ جے یو آئی رہنماو¿ں نے کہا کہ ملک اس وقت صرف بدامنی اور سیاسی غیر یقینی کا شکار نہیں بلکہ معاشی مشکلات بھی غیر معمولی حد تک بڑھ چکی ہیں، عوام مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی مسائل سے دوچار ہیں، جبکہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال، روزگار، تجارت، تعلیم اور ترقی کے مسائل بھی فوری توجہ کے متقاضی ہیں۔ ایسے حالات میں محاذ آرائی، الزام تراشی اور نفرت کی سیاست کے بجائے تمام سیاسی قوتوں کو قومی مفاد میں ایک متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام کا استحکام، آئین و قانون کی بالادستی، سیاسی مکالمہ اور عوام کے حقیقی مسائل کا حل ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کا مو¿ثر راستہ ہے۔ دریں اثنائ سینیٹر مولانا عبدالواسع اور مولانا آغا محمود شاہ نے سینیٹر نصیب اللہ بازئی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے بلوچستان ایک مخلص، فعال، باصلاحیت اور مدبر سیاسی و سماجی شخصیت سے محروم ہوگیا ہے۔ سینیٹر نصیب اللہ بازئی نے پارلیمانی، سیاسی، سماجی اور قبائلی سطح پر نمایاں خدمات انجام دیں، ان کی طویل سیاسی و عوامی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ ان کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلا آسانی سے پ±ر نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ اور پسماندگان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور تمام سوگواران کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے