خاران ، سانحہ ڈنک کے خلاف سول سوسائٹی کے زیر اہتمام  احتجاجی ریلی

خاران ، سانحہ ڈنک کے خلاف سول سوسائٹی کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

خاران(نامہ نگار)خاران میں سانحہ ڈھنک تربت کے خلاف سول سوسائٹی کے زیر اہتمام شہید نواب اکبر خان بگٹی اسٹیڈیم سے ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں خواتین/طلباء/سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب خاران میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ریلی سے سماجی رہنما سفر خان راسکوئی رشناء بلوچ وقار بلوچ حبیب کریم و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تربت ڈھنک میں اقتدار کے بادشاہوں کی زیر سرپرستی میں بندوق بردار ڈاکوؤں نے بلوچی روایات کو پاوں تلے روند کر چادر و چار دیواری کی پامالی کی خاتون پر حملہ آور ہوئے ملک ناز شہید اور ان کا 4 سالہ کمسن بچی برمش زخمی ہوئے جو دیکھنے میں چوری کی واردات ہے لیکن واقع میں ایک خاتوں کا شہید ہو کر کمسن بچی کا زخمی ہونا باضمیر اور زندہ قوم کے منہ پر طماچہ ہے اگر مذکورہ ظالمانہ اقدام کے خلاف آواز کے خلاف انصاف کی صدا بلند نہ کی گئی تو ایسے سانحات کا رونما ہونا معمول سی بن جائیگی انہوں نے کہا کہ تربت ڈھنک واقع بلوچی روایات پر حملہ ہے اور آج پورا بلوچستان سراپا احتجاج ہے جبکہ کمسن زخمی بچی برمش کراچی میں زیر علاج ہے جسکو انصاف کی فراہمی تک جہدوجہد کرتے رہینگے کیونکہ برمش بلوچ قوم کی بچی ہے جسکے ماں کے قاتلون کی گرفتاری تک کوئی بلوچ خاموش تماشائی نہیں ہو گی مظاہرین نے صوبائی حکومت کے ذمہ داراں سے ڈھنک تربت واقع میں شہید خاتوں کے قاتلوں اور زخمی بچی کے ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالعبہ کی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!