کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کی گرفتاری سے متعلق اطلاع عوامی نیشنل پارٹی کے ذرائع کی جانب سے دی گئی ہے۔اصغر خان اچکزئی کے وکلاءکے مطابق، جس مقدمے میں انہیں گرفتار کیا گیا ہے، اس میں ایک ملزم نے نہ صرف عدالت میں بیانِ حلفی جمع کرایا بلکہ عدالت میں یہ بیان بھی دیا کہ اس کے اصغر خان اچکزئی کے ساتھ بھائیوں جیسے تعلقات ہیں اور اصغر خان اچکزئی کا اس مقدمے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔وکلاءکے مطابق، ان شواہد اور بیان کے باوجود آج عدالت نے اصغر خان اچکزئی کی ضمانت خارج کر دی، جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔






