ڈیجیٹل پلیٹ فارمز عوام اور حکومت کے درمیان رابطے کو مزید موثر بنا سکتے ہیں، میر سرفراز بگٹی

ڈیجیٹل پلیٹ فارمز عوام اور حکومت کے درمیان رابطے کو مزید موثر بنا سکتے ہیں، میر سرفراز بگٹی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پہلی ڈیجیٹل میڈیا پالیسی کا اجرا جدید ابلاغی نظام کی تشکیل اور حکومتی اقدامات سے متعلق مستند معلومات عوام تک پہنچانے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ ترقیاتی معلومات تک عوام کی بروقت رسائی شفاف حکمرانی، ادارہ جاتی جوابدہی اور عوامی اعتماد کے فروغ کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ ورلڈ ڈویلپمنٹ انفارمیشن ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ترقیاتی امور سے متعلق درست معلومات عوام کا حق ہیں اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے حکومتی اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں کی معلومات تیزی سے عوام تک پہنچائی جاسکتی ہیں۔وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی پہلی ڈیجیٹل میڈیا پالیسی جدید دور کے ابلاغی تقاضوں سے ہم آہنگی کی عکاس ہے۔ باخبر شہری ترقیاتی عمل میں موثر شرکت کے ساتھ حکومتی اقدامات کی نگرانی میں بھی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستند معلومات کی فراہمی عوامی اعتماد، شفافیت اور سرکاری اداروں کی جوابدہی کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوتی ہے، جبکہ ڈیجیٹل ذرائع ابلاغ کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی اقدامات سے متعلق آگاہی کو مزید مو¿ثر بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے شہریوں تک ترقیاتی معلومات کی رسائی یقینی بنانا ضروری ہے۔ صحت، تعلیم، روزگار اور بنیادی سہولیات سے متعلق معلومات کی فراہمی عوامی فلاح و بہبود کے لیے اہمیت رکھتی ہے۔ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور سرکاری وسائل کا مو¿ثر استعمال بہتر طرز حکمرانی کے بنیادی تقاضے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارمز عوام اور حکومت کے درمیان رابطے کو مزید مو¿ثر بنا سکتے ہیں۔ ترقی کا مقصد صرف منصوبوں کی تکمیل نہیں بلکہ ان کے ثمرات عوام تک پہنچانا بھی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شفاف معلومات، عوامی آگاہی اور جدید ٹیکنالوجی کا موثر استعمال بلوچستان میں پائیدار ترقی اور بہتر طرز حکمرانی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے