خطے میں کشیدگی سے عالمی بحران پیدا ہوا اور پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں ،  احسن اقبال

خطے میں کشیدگی سے عالمی بحران پیدا ہوا اور پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں ، احسن اقبال

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عالمی بحران کے باعث دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، پاکستان بحران کے حل کے لیے سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں مشیر وزیراعظم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھاکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی بحران کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث تیل کی رسد متاثر ہو رہی ہے، جبکہ دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پوری دنیا اس وقت ہنگامی صورتحال کا سامنا کر رہی ہے، عالمی بحران ہمارے کنٹرول سے باہر ہے اور ایسے حالات کسی بھی ملک کی معیشت کے لیے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ عالمی بحران کے حل کے لیے پاکستان سفارتی کردار ادا کر رہا ہے، ہر ملک اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے وسائل جمع کر رہا ہے۔ اُن کا مزید تھا کہ خطے کی کشیدہ صورتحال اور عالمی سطح پر پیدا ہونے والے معاشی چیلنجز کے باعث ممالک کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں ایک کروڑ 27 لاکھ افراد کو فیول ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ آنے والے دنوں میں اس سہولت سے مستفید ہونے والے افراد کی تعداد دو کروڑ تک پہنچ سکتی ہے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور آنے والے دنوں میں فیول ریلیف حاصل کرنے والے افراد کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ انہوں نے جماعت اسلامی کی کوششوں اور جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے جذبے اور کوششوں کی قدر کرتے ہیں، جماعت اسلامی بھی چاہتی ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ وزیراعظم کے مشیر کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ایک اہم معاملہ ہے، جبکہ فیول ریلیف پروگرام کے تحت مستفید ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے سے مزید لوگوں کو اس سہولت کی فراہمی ممکن ہو سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے