اسلام آباد(کوہ یار نیوز ) آزاد رکن قومی اسمبلی ایم این اے اسلم بھوتانی نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں 2ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے اور بلوچستان کی ضرورت 12سو میگا واٹ ہے لیکن بلوچستان کو 700میگا واٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے بلوچستان میں 12سے 14گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جب بلوچستان میںبجلی پیدا ہو رہی ہے تو اس پر پہلا حق بلوچستان کے عوام کا ہے ریکوڈک کا خزانہ بھی بلوچستان کا ہے وہاں پر سونے کے ذخائر دنیا میں دوسرے نمبر پر ہیں جس بلوچستان کی خوشحالی کی ضمانت ہے بلوچستان کے نوجوانوں کا مستقبل ریکوڈک سے وابستہ ہے وفاقی حکومت اعلانات کر رہی ہے کہ ریکوڈک بیچ کر ہم ملک کا قرضہ اتاریں گے جناب ہمیں جس طرح بلوچستان عزیز ہے اسی طرح پاکستان بھی عزیز ہے ملکی قرضوں کا حساب کر لیا جائے کہ پیپلز پارٹی ن لیگ مشرف اور اب کے قرضوں میں سے بلوچستان پر کتنا فیصد خرچ کیا گیا ہاں اگر بلوچستان پر اس قرضوں میں سے کچھ خرچ کیا گیا ہے تو وہ واپس لینا تو درست ہے مگر یہ کیا بات ہے کہ قرضہ پورے پاکستان نے لیا اور واپسی کیلئے بلوچستان کی قربانی دی جائے اب اس طرح کی باتیں نہیں چلیں گی بلوچستان نے بہت برداشت کر لیا بلوچستان کو بہت نفرتیں دے چکے اور محبتیں دیں بلوچستان کے نوجوان اب ناانصافیوں برداشت نہیں کریں گے بلوچستان لاوارث ہے نہ برائے فروخت کی بلوچستان کی ہر چیز وفاق بیچ دے اس کی کبھی اجازت نہیں دینگے ۔
